ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے پروجیکٹوں کے لیے انڈین ریلویز فائنانس کارپوریشن کو حکومت کی ضمانت

ریلوے پروجیکٹوں کے لیے انڈین ریلویز فائنانس کارپوریشن کو حکومت کی ضمانت

Tue, 27 Mar 2018 00:02:28    S.O. News Service

نئی دہلی26مارچ(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزارت خزانہ نے لائف انشورنس کارپورین (ایل آئی سی) کے مجوزہ انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی)کے لیے رواں مالی سال کے دوران 5ہزار کروڑ روپئے کی سرکاری ضمانت دی ہے۔ مجوزہ رقم کے لئے ضمانت کی فیس وزارت خزانہ کے ذریعے معاف کردی گئی ہے۔وزارت ریلوے نے اس سلسلے میں 21مارچ 2015 کو ایل آئی سی کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کے مطابق سال 2015 سے 2019 کے درمیان شناخت شدہ ریلوے پروجیکٹوں کے لیے ایل آئی سی 150000 کروڑ روپئے کی مالی امداد مہیا کرائے گا۔ مذکورہ مفاہمت کی شرائط کے مطابق آئی آر ایف سی، 30سال کی مدت کے لیے بانڈ جاری کرکے ایل آئی سی سے فنڈ حاصل کرے گا، باقیماندہ فنڈ پروجیکٹوں کے لئے وزارت ریلوے برداشت کرے گی۔ پھر بھی آئی آر ڈی اے کے رہنما خطوط کے مطابق رقم کی حدود کی وجہ سے ایل آئی سی مخصوص حد سے زیادہ آئی آر ایف سی میں فنڈ مہیا نہیں کراسکے گا۔ اس حد کے دباؤ پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ نے سرکاری ضمانت کو منظوری دی ہے، تاکہ ایل آئی سی، آئی آر ڈی اے کے رہنما خطوط کے مطابق، کسی بھی حدود کے بغیر سرکاری ضمانت شدہ بانڈ فروخت کرسکے۔ وزارت ریلوے کے لئے 10 سال کی مخصوص مدت کے لئے 30 بی پی ایس پر ایل آئی سی کو فنڈ مہیا کرارہی ہے۔ مذکورہ بالا فیصلے سے ریلوے کے جاری پروجیکٹوں کے لئے ریلوے کی وزارت سے فنڈ کے حصول میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔


Share: